اسحاق ڈار کی شاہِ اردن سے ملاقات، فلسطین اور مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلۂ خیال

09:45 AM, 6 Aug, 2026

عمان: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اردن کے دارالحکومت عمان میں یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس کے موقع پر ہاشمی مملکتِ اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم بن الحسین سے ملاقات کی۔

ملاقات میں اسحاق ڈار نے صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاکستانی عوام کی جانب سے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کے پیغامات شاہ عبداللہ دوم تک پہنچائے۔

اس موقع پر شاہ عبداللہ دوم نے بھی پاکستان کی قیادت اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیر خارجہ نے بیت المقدس میں مسلم اور مسیحی مقدس مقامات کی اردن کی سرپرستی اور خطے میں امن و استحکام کے لیے اردن کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔

ملاقات کے دوران فلسطین کی موجودہ صورتحال، مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام اور باہمی دلچسپی کے دیگر علاقائی امور پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

مزیدخبریں