اعظم نذیر تارڑ سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، پاک امریکا تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

04:52 PM, 6 Aug, 2026

اسلام آباد(ذیشان سید) وفاقی وزیر قانون، انصاف و انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے امریکی ناظم الامور نٹالی  بیکر نے ملاقات کی، جس میں پاک امریکا دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے، علاقائی صورتحال اور اہم عالمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکی ناظم الامور نٹالی اے بیکر نے خلیجی تنازع کے دوران پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سفارتی کوششوں کی تعریف کی۔

ملاقات میں قانون، انصاف اور انسانی حقوق کے شعبوں میں تعاون سمیت دونوں ممالک کے درمیان روابط مزید مضبوط بنانے کے امور پر بھی بات چیت ہوئی۔

مزیدخبریں