اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ایکسپریس وے کی خستہ حال سروس روڈ کی بحالی اور کشادگی کے منصوبے کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر محسن نقوی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ یوٹیلیٹی سروسز، خصوصاً بجلی کے پولز کو فوری طور پر منتقل کیا جائے تاکہ منصوبے کی تکمیل میں تاخیر نہ ہو۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ 9 کلومیٹر طویل سروس روڈ کو کم سے کم وقت میں مکمل کر کے ایک ماڈل روڈ بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے ٹریفک کے مسائل میں کمی آئے گی اور شہریوں کو بہتر سفری سہولیات میسر ہوں گی۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ اسلام آباد کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے شہر کو مزید سرسبز بنایا جائے گا اور ترقیاتی منصوبوں میں ماحول دوست اقدامات کو ترجیح دی جائے گی۔