اسلام آباد: ملک بھر کے چھوٹے سولر صارفین کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ نیپرا نے سولر ریگولیشنز 2026 میں ترمیم کرتے ہوئے 25 کلو واٹ تک بجلی پیدا کرنے والے صارفین کو پیشگی اجازت لینے کی شرط سے مستثنیٰ قرار دے دیا ہے۔
نئے نوٹیفکیشن کے مطابق اب 25 کلو واٹ تک کے سولر سسٹم لگانے والے صارفین کو نیپرا سے علیحدہ منظوری حاصل نہیں کرنا پڑے گی۔ متعلقہ بجلی تقسیم کار کمپنی (ڈسکو) کو براہِ راست منظوری دینے کا اختیار دے دیا گیا ہے۔
اس فیصلے کے بعد چھوٹے گھریلو اور کاروباری صارفین کے لیے سولر سسٹم کی تنصیب اور منظوری کا عمل مزید آسان ہونے کی توقع ہے۔ ماہرین کے مطابق اس اقدام سے ملک میں قابلِ تجدید توانائی کے فروغ اور سولر ٹیکنالوجی کے استعمال میں اضافہ ہو سکتا ہے۔