گیم آف تھرون نامی مشہور سیریز کے اہم کردار پیٹر وون چل بسے۔

گیم آف تھرون نامی مشہور سیریز کے اہم کردار پیٹر وون چل بسے۔

لندن: گیم آف تھرون نامی مشہور سیریز کے اہم کردار پیٹر وون 93 برس کی عمر میں چل بسے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی اداکار پیٹر وون کا انتقال منگل کی صبح ہوا جس کی تصدیق ان کی ایجنٹ نے کی۔ پیٹروون نے ایچ بی او سیریز میں مایئسٹر ایمن کا کردار ادا کیا تھا جب کہ گیم آف تھرون سیریز میں بھی ان کا کردار اہم رہا تھا۔ پیٹر وون ( تلفظ وو ان) 1923 میں پیدا ہوئے اور 1970 کے عشرے میں سٹیزن اسمتھ کے نام سے ایک ٹی وی سیریز سے شہرت حاصل کی ۔ پیٹر نے سر اینتھونی ہاپکنز، فرینک سناٹر اور رونی بارکر کےساتھ بھی لازوال کام کیا۔

پیٹر نے ٹی وی سٹ کام پوریج میں بھی اہم کردار ادا کیا جو اب تک ناظرین کو یاد ہے۔ اس کے علاوہ فلم اسٹرا ڈاگز میں بھی ان کا اہم کردار تھا جب کہ گیم آف تھرونز میں انہیں پوری دنیا میں خاص پذیرائی ملی تھی۔

مصنف کے بارے میں