سعد الحریری نے مستعفی ہونے کا فیصلہ واپس لے لیا

سعد الحریری نے مستعفی ہونے کا فیصلہ واپس لے لیا

بیروت: لبنان کے وزیراعظم سعد الحریری نے مستعفی ہونے کا فیصلہ واپس لے لیا۔ رائٹرز کے مطابق لبنانی کابینہ کے ایک اجلاس کے بعد سعد الحریری نے کہا کہ وہ بطور سربراہ حکومت اپنا کام جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ سعد الحریری نے گذشتہ ماہ 4 نومبر کو سعودی عرب سے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد لبنان میں ایک سیاسی بحران پیدا ہو گیا تھا۔

لبنانی صدر مشیل عون نے ان کا استعفی قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے اس بحران کی ذمہ داری سعودی عرب پر عائد کی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں