اداکار شان کا سیاست میں آنیکا فیصلہ

اداکار شان کا سیاست میں آنیکا فیصلہ

کراچی: پاکستانی فلم اسٹار اداکار شان نے سیاست میں آنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم کسی بھی پارٹی میں شمولیت کو خفیہ رکھا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اداکار شان نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو میں سیاست میں ضرور آؤں گا ۔

ان کا مزید کہنا تھا میں نے سیاست میں آنے کا پلان بھی تیار کر لیا ہے لیکن ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں کیا کہ کس پارٹی میں شمولیت اختیار کروں تاہم اداکار نے اشاروں میں واضح کیا ہے کہ وہ سیاست میں عنقریب کود رہے ہیں۔

واضح رہے کہ شان اداکار پاکستانی فلموں کے مشہور سپر اسٹار بھی رہ چکے ہیں لیکن اب پاکستانی فلم انڈسٹری ماند پڑنے کی وجہ سے شان نے سیاست میں آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شان نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی زندگی پر مبنی فلم کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کر دیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں