عالمی وبا کے پاکستان میں وار جاری، مزید 58 شہری جاں بحق

11:29 AM, 6 Dec, 2020

لاہور: پاکستان میں عالمی وبا کے وار جاری ہیں۔ ہر روز اس کے کیسز اور اموات کی تعداد میں خطرناک اضافہ سامنے آ رہا ہے۔ حالیہ رپورٹ کے مطابق اس موذی مرض کے ہاتھوں مزید 58 افراد موت کی وادی میں جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 3308 مریضوں میں وبا کی علامات ظاہر ہونے کے بعد کنفرم مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 16 ہزار 499 جبکہ ایکٹو مریض 13 ہزار 126 ہو گئے ہیں۔ اموات میں حالیہ اضافے کے بعد ملک بھر میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 8 ہزار 361 ہو چکی ہے۔

آزاد کشمیر میں 7278، بلوچستان میں 17440، گلگت بلتستان میں 4719، اسلام آباد میں 32414، خیبر پختونخوا میں 49220، پنجاب میں 122955 اور سندھ میں کنفرم مریضوں کی تعداد 182473 ہو چکی ہے۔

ایکٹو کیسز کی بات کی جائے تو آزاد کشمیر میں 1472، بلوچستان 608، گلگت بلتستان 153، اسلام آباد 5866، خیبر پختونخوا 3649، پنجاب 20483 اور سندھ میں اس وقت 20895 ایکٹو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اس موذی مرض کے ہاتھوں آزاد کشمیر میں 177، بلوچستان 169، گلگت بلتستان 98، اسلام آباد 340، خیبر پختونخوا 1404، پنجاب 3162 اور سندھ میں اس وقت 3011 مریضوں کا انتقال ہو چکا ہے۔

اس مرض سے صحتیاب ہونے والوں میں آزاد کشمیر کے 5629، بلوچستان 16663، گلگت بلتستان 4468، اسلام آباد 26208، خیبر پختونخوا 44167، پنجاب 99310 اور سندھ کے 158567 مریض شامل ہیں۔

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے وبائی مرض کے تدارک کیلئے ویکسین کی خریداری کیلئے تگ ودو شروع کر دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں متعدد کمپنیوں سے بات چیت جاری ہیں۔ وفاقی حکومت کی جانب سے ویکسین کی خریداری کیلئے خطیر رقم بھی مختص کر دی گئی ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ویکسین سب سے پہلے طبی عملے اور اس کے بعد بزرگ شہریوں کو لگائی جائے گی۔

مزیدخبریں