پاک آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ، 2 فوجی آفیسر شہید ، آئی ایس پی آر

پاک آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ، 2 فوجی آفیسر شہید ، آئی ایس پی آر

سیاچن: پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا ۔ حادثے میں دو فوجی افسران شہید ہوگئے ہیں ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر سیاچن کے علاقے میں گر کرتباہ ہوگیا ہے ۔ حادثے میں میجر عرفان برچا اورمیجر راجہ ذیشان جہانزیب  شہید ہوگئے ۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فوجی دستےسیاچن کے علاقے میں پہنچ گئے ہیں اورریسکیو کا کام شروع کردیا گیا ہے ۔