لاہور میں 30 سال پرانی گاڑیوں پر پابندی عائد کرنے کی تجویز

لاہور میں 30 سال پرانی گاڑیوں پر پابندی عائد کرنے کی تجویز

لاہور: پنجاب حکومت نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں آئندہ سال سے 30 سال سے پرانی گاڑیوں پر پابندی لگانے کی تجویز دیدی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق یہ تجویز وزیرتحفظ ماحول راجہ بشارت کی زیر صدارت ہونے والے انوائرمنٹ پروٹیکشن کونسل کے اجلاس میں پیش کی گئی جبکہ اس دوران پنجاب کی تحفظ ماحول پالیسی کو عالمی معیارات سے ہم آہنگ بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں تجویز دی گئی کہ آئندہ سال لاہور میں اکتوبر سے دسمبر تک 30 سال سے پرانی گاڑیوں پر پابندی لگائی جائے، لاہور میں کار فری زونز اور دن مخصوص کرنے پر غور کیا گیا جبکہ بڑے پتے والے درخت لگانے کی تجویز بھی پیش کی گئی۔ 
ذرائع کے مطابق اس موقع پر راجہ بشارت نے کہا کہ امسال سموگ کی صورتحال گزشتہ برس کے مقابلے میں کافی بہتر ہے تاہم آئندہ برسوں میں ماحولیاتی آلودگی کے خطرات بڑھ سکتے ہیں جبکہ پاکستان کوپ 26 سمیت بین الاقوامی کنونشنز میں کئے گئے وعدوں کا پابند ہے۔ 

مصنف کے بارے میں