نئی دہلی: امریکی صدر کی وارننگ کے باوجود بھارت اور روس کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ نئی دہلی میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے تجارتی تعلقات کو 100 ارب ڈالر تک بڑھانے کا اعلان کیا۔
ملاقات میں دفاع اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ بھارتی حکام کے مطابق مودی نے روس سے دوبارہ دفاعی سسٹم ایس فور ہنڈرڈ خریدنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، جبکہ بھارت سُو تھرٹی لڑاکا طیاروں کی اپ گریڈیشن کے لیے بھی روسی تعاون حاصل کرنا چاہتا ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس بڑھتی ہوئی قربت کے نتیجے میں خطے میں طاقت کے توازن پر اثر پڑ سکتا ہے اور بھارت-روس تعلقات عالمی سیاست میں نئی جہت اختیار کر سکتے ہیں۔