بلوچستان میں بڑی پیش رفت؛ فتنہ الہندوستان بی آر اے کے کمانڈر سمیت متعددفراد نے ریاست کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے

12:05 PM, 6 Dec, 2025

ڈیرہ بگٹی: انسدادِ دہشت گردی کے لیے مؤثر حکمتِ عملی کے تحت بلوچستان میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ فتنہ الہندوستان بی آر اے کے کمانڈر وڈیرہ نور علی چاکرانی اور اس کے 100ساتھیوں نے ریاست کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔

سرنڈر کی یہ تقریب پاکستان ہاؤس سوئی میں منعقد ہوئی، جہاں ہتھیار سکیورٹی حکام کے حوالے کیے گئے۔ حکام کے مطابق یہ اقدام علاقے میں قیامِ امن کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

سرنڈر کے موقع پر وڈیرہ نور علی چاکرانی نے "چاکرانی امن فورس" کے نام سے ایک امن فورس قائم کرنے کا اعلان بھی کیا، جس کا مقصد خطے میں پرامن ماحول کی بحالی اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا بتایا جا رہا ہے۔

سکیورٹی اداروں نے ہتھیار ڈالنے والے افراد کو قانون کے مطابق قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیے تمام معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

مزیدخبریں