خیبرپختونخوا "کھنڈر" بن چکا ، وزیراعلیٰ کی کرسی کو مذاق بنا دیا گیا ہے:مریم نواز

01:55 PM, 6 Dec, 2025

گوجرانوالہ: مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ کے ساتھ فیصل آباد میں بھی میٹروبس سروس شروع کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال میں بیس ہزار کلومیٹر سڑک بن جانا کسی معجزے سے کم نہیں۔

مریم نواز نے خیبرپختونخوا میں 12 سال سے جاری حکومتی کارکردگی پر بھی تنقید کی اور کہا کہ صوبہ "کھنڈر" بن چکا ہے، وزیراعلیٰ کی کرسی کو مذاق بنا دیا گیا ہے، اور پچھلے وزیراعلیٰ ڈی جی خان سے تعلق رکھنے کے باوجود کوئی خاص کام نہیں ہوا۔ انہوں نے ہری پور کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نااہلی کی وجہ سے کچھ فیصلے غلط ہوئے، اور چار سال حکومت کرنے والے پہلے ملک کے ڈیفالٹ ہونے کی باتیں کر رہے تھے لیکن ڈیڑھ سال بعد سب کچھ بھول چکے ہیں۔

مزیدخبریں