اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ریاست کے استحکام کے بغیر سیاست ممکن نہیں، اور ریاستی مفادات پر سیاست نہیں کی جا سکتی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک افواج کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
احسن اقبال نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی نے بھارت اور داخلی دشمنوں کے ساتھ بیانیہ ہم آہنگ کر کے پاک فوج اور اس کی قیادت کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی حالیہ پریس کانفرنس کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ ان کی جگہ ہوتے تو اس سے بھی زیادہ سخت مؤقف اختیار کرتے۔