سونے کی قیمت میں 2300 روپے کی کمی، چاندی کی قیمت مستحکم

04:08 PM, 6 Dec, 2025

کراچی: صرافہ بازار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 4 لاکھ 42 ہزار 162 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح، 10 گرام سونا 1972 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 79 ہزار 82 روپے کا ہو گیا ہے۔ دوسری طرف عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں بھی کمی آئی ہے، جہاں فی اونس سونا 23 ڈالر سستا ہو کر 4198 ڈالر پر آ گیا ہے۔

چاندی کی قیمت تاہم مستحکم رہی ہے اور فی تولہ 6072 روپے پر برقرار ہے۔

مزیدخبریں