50سال پہلے شروع ہونے والا Black Sabbathka بینڈ کا سفر اختتام پذیر!

50سال پہلے شروع ہونے والا Black Sabbathka بینڈ کا سفر اختتام پذیر!

نیو یارک:1968میں وجود میں آنے والے اس بینڈ نے راک میوزک کی ایک نئی قسم Heavy Metalکو نہ صرف متعارف کروایا بلکہ راک میوزک پر راج بھی کیا۔بر منگھم سے شروع ہونے والے اس میوزک بینڈ نے برمنگھم میں ہی اپنا آخری کنسرٹ کیا ۔

یہ آخری کنسرٹ ان کی مہم The End Tour کے آخری کنسرٹ تھا۔ اس مہم کے تحت بینڈ نے امریکہ سے پچھلے سال جنوری میں آغاز کیا اور یورپ،آسٹریلیا ،جنوبی امریکہ ،امریکہ سے ہوتے ہوئے بالآخر برمنگھم میں اختتام پذیر کر دیا۔

واضح رہے کہ Black Sabbathkaنے نہ صرف راک میوزک میں نام کمایا بلکہ کئی Horrorفلموں میں بھی میوزک دیا۔بینڈ کے گٹارسٹ Tony Iommi،سنگر Ozzy Osbourne،Bassگٹارسٹ Geezer Butler اور ڈرمر Bill Ward ہیں۔