تیمور قتل کیس، اہلکار سمیع اللہ 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

11:12 AM, 6 Feb, 2017

اسلام آباد: پولیس اہلکاروں نے دو ملزمان میں سے صرف ایک ملزم پولیس اہلکار سمیع اللہ  کو سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا۔ جہاں عدالت نے ملزم سمیع کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق دوسرا قتل کا ملزم پولیس اہلکار طارق بھی حراست میں ہے تاہم ابھی اسے چوبیس گھنٹے گرفتار کئے ہوئے نہیں ہوئے۔ اس لئے اہلکار طارق کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔

ددسری جانب پولیس حکام نے وزیر داخلہ کو بریفنگ کے دوران سارا ملبہ مقتول تیمور پر ڈال دیا۔ پیٹی بھائیوں کو کلین چٹ دیتے ہوئے کہا کہ تیمور ہی قصور وار تھا جبکہ مقتول کا والد صلح کیلئے آمادہ ہے۔ واضح رہے ملزم سمیع اللہ نے گزشتہ روز خود کو ایس ایس پی ساجد کیانی کے سامنے پیش کیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں