چین نے روس سے جدید ترین لڑاکا طیارے ایس یو35حاصل کر لیے

11:13 AM, 6 Feb, 2017

بیجنگ: چین اور روس کے درمیان جدید ترین لڑاکا طیارے ایس یو۔35 فراہم کرے گا۔اطلاعات کے مطابق 4لڑاکا جیٹ طیاروں کی پہلی کھیپ گذشتہ سال کے آخر میں فراہم کر دی گئی تھی،10مزید طیاروں کی دوسری کھیپ اس سال چین کے حوالے کی جائے گی جبکہ آخری 10جیٹ طیاروں کی کھیپ 2018میں فراہم کی جائے گی۔
ایس یو۔35روس کا جنریشن 4+ملٹی فنکشن جیٹ لڑاکا طیارہ ہے جو ائیربول فیزڈایرے ریڈار،ٹی وی سی انجن اور 12ہارڈ۔پوائنٹس سے لیس ہے۔اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 2500کلومیٹر فی گھنٹہ زیادہ سے زیادہ رینج3400کلومیٹر اور حربی قطر 1600کلومیٹر ہے۔
امریکی دو ماہی نیشنل انٹرسٹ نے ایس یو۔35لڑاکا طیاروں کو روس کے انتہائی خطرناک ہتھیاروں کی فہرست پر رکھا ہے ،میگزین کے ماہرین نے کہا ہے کہ یہ لڑاکا طیارہ نیٹو کے بیشتر لڑاکا طیاروں کیلئے ”انتہائی خطرناک ہے“ کیونکہ یہ طویل فاصلے تک زمین سے زمین تک مارکرنے الے میزائلوں سے لیس ہے اور انہیں ہوا سے زیادہ تیز رفتار سے داغنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مزیدخبریں