متحدہ رہنما سلیم شہزاد کراچی ایئر پورٹ پر گرفتار

11:54 AM, 6 Feb, 2017

کراچی: ایم کیو ایم کے رہنما سلیم شہزاد کراچی پہنچے تو ڈی ایس پی ائر پورٹ نے انہیں گرفتار کر لیا ۔ پولیس کی بھاری نفری کراچی ایئر پورٹ پر موجود ہے۔ سلیم شہزاد غیر ملکی پرواز کے ذریعے دبئی سے کراچی پہنچے تھے۔ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے کہا ہے کہ سلیم شہزاد کو ڈاکٹر عاصم کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کے خلاف دہشت گردوں کے علاج کا کیس زیر سماعت ہے۔

ایس ایس پی ملیر کا مزید کہنا ہے کہ سلیم شہزاد پرضلع وسطی اور ضلع شرقی کے تھانوں میں بھی مقدمات درج ہیں۔ سلیم شہزاد کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کرنے کا امکان ہے۔

واضح رہے ایم کیو ایم لندن رابطہ کمیٹی کے سرگرم رہنما اور بانی رکن کچھ عرصہ قبل خود ساختہ جلاوطنی اختیار کر کے بیرون ملک چلے گئے تھے۔ اس سے قبل وطن واپسی کے حوالے سے سلیم شہزاد کا کہنا تھا کہ ان پر جتنے بھی مقدمات دائر ہیں وہ ان کا سامنا کریں گے اور اس سلسلے میں اپنے وکلا سے رابطہ کریں گے تاکہ قانونی معاملات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں