سی پیک کے مغربی روٹ میں کوئی تبدیل نہیں کی گئی: صدر مملکت

سی پیک کے مغربی روٹ میں کوئی تبدیل نہیں کی گئی: صدر مملکت

کراچی: کراچی میں صدر مملکت ممنون حسین کا فوجی فرٹیلائزر پاور پلانٹ کی افتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک میں بجلی کی بھرپور پیداوار شروع ہو چکی ہے۔ فوجی فرٹیلائزر کی بجلی سے کراچی کی شہری آبادی بھی فائدہ اٹھا سکے گی۔ بجلی کی پیداوار میں اضافے سے ترقی کا عمل تیز ہو گا۔

صدر مملکت کا سی پیک کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سی پیک کے مغروبی روٹ میں کوئی تبدیل نہیں کی گئی کچھ لوگ غیر ضروری طور پر عوام کو گمراہ کرتے ہیں۔ ممنون حسین نے پاور پلانٹ کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرنے والے افسروں اور کارکنوں میں ایوارڈز بھی تقسیم کیے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں