وزیراعظم نے براس مل اپ گریڈیشن منصوبے کا افتتاح کر دیا

03:38 PM, 6 Feb, 2017

واہ: وزیراعظم نواز شریف نے واہ آرڈیننس فیکٹری میں براس مل کی اپ گریڈیشن منصوبے کا افتتاح کر دیا۔ وزیراعظم آرڈیننس فیکٹری پہنچے تو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور دیگر سول و عسکری حکام نے ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر وزیر داخلہ چودھری نثار اور وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔ وزیراعظم کا سٹاف ممبران سے تعارف کرایا گیا جبکہ انہیں آرڈیننس فیکٹری کے حکام کی جانب سے بریفنگ بھی دی گئی ۔ براس مل ملکی دفاعی ضروریات کو احسن طریقے سے پورا کر رہی ہے جبکہ کی اضافی مصنوعات برآمد بھی کی جا رہی ہیں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں