اسلام آباد: گیس صارفین کو ہوشیاراور خبردارکردیاگیاہےکہ سردی ہو یا گرمی، عوام کوگیس کےلالے پڑیں گے۔موصول ہونے والی دستاویز کے مطابق گیس کے پرانے ذخائر تیزی سے کم ہونے لگے ہیں۔ گیس کےنئے ذخائر کی تلاش ناگزیرہوگئی ہے۔
دستاویزکےمطابق سوئی سے یومیہ پیداوار نصف سے بھی کم رہ گئی ہے۔ دستاویزمیں بتایاگیاہےکہ سوئی فیلڈ کی پیداوار 940 سے 445 ملین کیوبک فٹ ہوگئی ہے۔گیس کےذخائرمیں کمی کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرناپڑسکتاہے۔