” جیڑا پیرا نوں ٹھگ جائے،ادھے توں وڈا ٹھگ کیڑا ہو سکدا اے“:کیپٹن (ر)صفدر کا عمران خان پر طنز

” جیڑا پیرا نوں ٹھگ جائے،ادھے توں وڈا ٹھگ کیڑا ہو سکدا اے“:کیپٹن (ر)صفدر کا عمران خان پر طنز

اسلام آباد:احتساب عدالت پیشی پر کیپٹن (ر)صفدر نے عمران خان پر چڑھائی کردی اور کہا کہ عمران کی اتنی شادیاں ہیں جن کا ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا ،انہوں نے پنجابی میں بولتے ہوئے کہا کہ جیڑا پیرا نوں ٹھگ جائے،ادھے توں وڈا ٹھگ کیڑا ہو سکدا اے۔

ذرائع کے مطابق احتساب عدالتی پیشی کے موقع پر ن لیگ کے رہنما کیپٹن (ر)صفدرنے عمران خان پر طنز کے نشتر برساتے اور ان کی شادیوں کے بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران کی اتنی شادیاں ہیں جن کا ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا اورشکر ہے عمران خان نے ریحام خان سے دوماہ بعد شادی کا اعلان کیا۔

لیگی رہنما نے پیپلز پارٹی کو بھی نہ بخشااور کہا کہ زرداری کے پاس اتنے پیسے ہیں کہ وہ حکومت گراسکتے ہیں،وہ سرے محل کا ایک حصہ بیچیں تو حکومت گرا سکتے ہیں۔گزشتہ روز  کے جلسے پر بات کرتے ہوئے کیپٹن (ر)صفدر کاکہناتھا کہ ذوالفقار علی بھٹو کی پارٹی سکڑ کر موچی گیٹ لاہور پہنچ گئی،زرداری کا کل کا جلسہ دیکھ کر لگا جب پارٹی ختم ہوتی ہے تو موچی گیٹ پر جلسہ کرتی ہے اورموچی گیٹ میں ویسے اتنے لوگ ہوتے ہیں جتنے پیپلز پارٹی کے جلسے میں تھے۔