ہم سیاسی جماعتوں کو توڑنے کے حق میں نہیں، خورشید شاہ

ہم سیاسی جماعتوں کو توڑنے کے حق میں نہیں، خورشید شاہ

لاہور: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پارلیمنٹ کے جوائنٹ سیشن میں کشمیر کا ذکر تک نہیں کیا گیا جو کہ افسوس ناک ہے اور ہماری خارجہ پالیسی مکمل طور پر ناکام ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم کشمیر کے لوگوں کیلئے آواز اٹھاتے رہے ہیں اور ہماری نسلوں کو بھی کشمیر کے لئے آواز اٹھانی ہے۔

انہوں نے کہا ہم نے پاکستان توڑنے کی کبھی بات نہیں کی اور نہ ہی ہم سیاسی جماعتوں کو توڑنے کے حق میں ہیں جبکہ مولانا فضل الرحمان آج کل حکومت کے موڈ کو دیکھ رہے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا آج ذوالفار بھٹو کو سب یاد کرتے ہیں اور انہیں پھانسی دی گئی ہم نے اف تک نہیں بلکہ پاکستان کا سوچا اور آصف زرداری نے کبھی بلوچستان حکومت گرانے کی بات نہیں کی۔

انہوں نے کہا یہ ملک معاشی طور پر تباہ ہوتا جا رہا ہے جبکہ ترقی نظر نہیں آتی اور پتہ نہیں پیسہ کس کی جیب میں گیا ہے اور کوئی معاشی صورتحال کے بارے میں نہیں پوچھتا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں