زینب کے قتل میں گرفتار ملزم عمران جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

زینب کے قتل میں گرفتار ملزم عمران جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

لاہور: زینب کے قتل میں گرفتار ملزم عمران کو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس نے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی جو عدالت نے منظور کر لی۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزم عمران کا 24 جنوری کو چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ دیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو سکیورٹی وجوہات پر ایک روز قبل ہی عدالت میں پیش کیا گیا۔

ملزم عمران پر قصور کی ننھی کلی زینب سمیت 7 بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا الزام ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں