ایران میں حجاب کی خلاف ورزی پر 29 خواتین گرفتار

ایران میں حجاب کی خلاف ورزی پر 29 خواتین گرفتار


تہران :ایران میں حجاب کی خلاف ورزی پر29 خواتین کو گرفتارکرلیا گیا۔


تفصیلات کے مطابق ایرانی حکام نے یکم فروری کو پبلک مقامات پر حجاب نہ کرنے پر کم از کم29 خواتین کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ان خواتین نے ایک پراپیگنڈا مہم کے زیر اثر حجاب اتارا تھا۔ یہ پراپیگنڈا مہم غیر ممالک میں مقیم ایرانی شہریوں نے شروع کر رکھی ہے حجاب ختم کرنے کی مہم گزشتہ برس دسمبر سے شدت اختیار کیے ہوئے ہے۔ ایران میں اسلامی انقلاب کے بعد خواتین اور نو برس سے زائد عمر کی لڑکیوں کو لازمی طور پر سر ڈھانپنا اور لمبا کوٹ یا عبایہ پہننا ہوتا ہے۔