آج جس حوالے سے طلب کیا ہے اس پر واپسی پر بات کروں گا، علیم خان

 آج جس حوالے سے طلب کیا ہے اس پر واپسی پر بات کروں گا، علیم خان
کیپشن: فوٹو بشکریہ ٹویٹر

لاہور:  نیب لاہور نے پاکستان تحریک انصاف اور پنجاب کے سینئر وزیر علیم خان کو گرفتار کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے علیم خان کو آمدن سے زائد اثاثوں کی تفتیش کے لیے آج طلب کیا تھا جس کے لیے وہ نیب آفس پہنچے جہاں انہیں حراست میں لے لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق علیم خان  جب آج پونے گیارہ بجے کے قریب ٹھوکر نیاز بیگ نیب آفس پہنچے تو صحافیوں کے غیر رسمی  سوال کے جواب میں ان کا کہناتھا کہ " آج جس حوالے سے طلب کیا ہے اس پر واپسی پر بات کروں گا"۔ 

تاہم واپسی پر ان کا سٹاف ان کے بغیر ہی واپس آیا ۔اور علیم خان کو نیب نے گرفتار کر لیا۔