عبدالعلیم خان کو قربانی کا بکرا بنایا گیا ،اپوزیشن

 عبدالعلیم خان کو قربانی کا بکرا بنایا گیا ،اپوزیشن
کیپشن: فوٹو بشکریہ ٹویٹر

لاہور : سب کے خلاف کارروائی ہونی چاہیےلیکن نیب کسی کو وجوہات بتائے بغیر گرفتار کر لیتا ہے۔ ایسا ہی شہباز شریف کے ساتھ ہوا اور اگر عبدالعلیم خان کے ساتھ ایسا ہوا ہے تو یہ اچھی بات نہیں ۔دوسری جانب رہنما پیپلزپارٹی ناصر شاہ کہتے ہیں کہ عبدالعلیم خان کو صرف قربانی کا بکرا بنایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں سینئر وزیر عبدالعلیم خان کی گرفتاری کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے کہا کہ بلاتفریق احتساب اور بے جا اختیارات میں بہت فرق ہے۔لیگی رہنما ملک احمد خان نے نیب کیخلاف بولتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب وجوہات بتائے بغیر گرفتار کر لیتا ہے ایسا ہی شہباز شریف کے ساتھ ہوا اور اگر یہ عبدالعلیم خان کیساتھ بھی ہو رہا ہے تو بہت غلط ہو  رہاہے ۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی سندھ کے رہنما ناصر حسین شاہ نے کہا کہ عبدالعلیم خان کو قربانی کا بکرا بنایا گیا ہے جو کہ آئی واش ہے ۔انہوں نے ن لیگ پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہا کہ ن لیگ نے ہمیشہ صرف باتیں کی اور ایک روپیہ تک نہیں خرچ کیا اور پی ٹی آئی بھی وہی کر رہی ہے۔


تحریک انصاف کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  حکومت کی این آر او دینے کی اوقات نہیں اور نہ ہی ان سے کوئی این آر او مانگ رہا ہے۔