وزیراعظم کا ابو ظہبی کے ولی عہد سے رابطہ، اہم امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم کا ابو ظہبی کے ولی عہد سے رابطہ، اہم امور پر تبادلہ خیال
کیپشن: وزیراعظم کا متحدہ عرب امارات کے ولی عہد سے رابطہ، اہم امور پر تبادلہ خیال
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے ۔ ذرائع وزیراعظم ہاﺅس کے مطابق دونوں رہنماﺅں کے درمیان پاکستان، متحدہ عرب امارات کے مابین موجودہ قریبی دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

گفتگو کے دوران دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس کے علاوہ وبا کی موجودہ صورتحال اور علاقائی و عالمی امور پر بھی غور کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان اور ابو ظہبی کے ولی عہد نے دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ عالمی تنظیموں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے لئے ملکر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے