افغان وزیر خارجہ نے اسلامی مملکت کی یاد تازہ کر دی ،ویڈیو وائرل 

amir khan muttaqi twitter

افغان وزیرخارجہ نے اسلامی ریاست کی یاد تازہ کر دی جہاں مملکت کے سربراہان بغیر سکیورٹی کے سفر کیا کرتے تھے ،ایسا ہی کچھ افغان وزیر خارجہ نے بھی کیا اور بغیر کسی سکیورٹی اور سکیورٹی گارڈ کے پیدل دفتر پہنچ گئے ،افغان وزیر خارجہ کی بغیر پروٹوکول والی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی ۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی کی شدید برفباری میں سکیورٹی اور پروٹوکول کے بغیر پیدل دفتر آنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔طالبان کی جانب سے افغانستان کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد عبوری حکومت قائم کی گئی ہے۔

e9ef41cfa8f0fd03774d072fe62d15c3

 عبوری حکومت میں طالبان کے رہنما و سابق مذاکرات کار مولوی امیر خان کو وزیر خارجہ بنایا گیا ہے۔سوشل میڈیا پر افغانستان کے دارالحکومت کابل میں برفباری کے دوران پروٹوکول اور سیکیورٹی کے بغیر پیدل دفتر آنے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ برفباری میں وزیر خارجہ اکیلے ہی پیدل دفتر آرہے ہیں اور ان کے ساتھ کوئی بھی سکیورٹی گارڈ یا حکام نہیں ہیں۔واضح رہے کہ ویڈیو میں واضح نہیں کہ یہ ویڈیو کب کی ہے تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے وزیر خارجہ کے اس اقدام کو سراہا جا رہا ہے۔