کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت رہا اور 100 انڈیکس میں 230 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 12 ہزار 165 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دکھائی دیا۔ گزشتہ منگل کو سٹاک مارکیٹ میں منفی کاروبار کے باعث یہ حد برقرار نہیں رہ سکی تھی، تاہم آج کی صورتحال سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔
دوسری جانب، ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق، انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 6 پیسے کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد ڈالر 278 روپے 90 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔