کراچی:ملک میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے۔ مقامی مارکیٹ میں 10 گرام سونا 772 روپے اور فی تولہ سونا 900 روپے سستا ہو گیا ہے۔
اب 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 56 ہزار 87 روپے جبکہ فی تولہ سونا 2 لاکھ 98 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور سونا 9 ڈالر سستا ہو کر 2,859 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری، فی تولہ 900 روپے سستا
05:39 PM, 6 Feb, 2025