بسنت کا جشن: لاہور کے آسمان پر 25 سال بعد پتنگوں کا رنگ واپس آیا ہے ، مریم نواز

09:15 AM, 6 Feb, 2026

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بسنت کے آغاز پر اپنے پیغام میں کہا کہ 25 سال بعد لاہور کے آسمان پر پتنگیں واپس آ گئی ہیں۔ انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ خوشیوں کا جشن ذمہ داری کے ساتھ منایا جائے اور حفاظتی ایس او پیز پر عمل کیا جائے تاکہ یہ تہوار سب کے لیے محفوظ بن سکے۔

وزیراعلیٰ نے اپنے پیغام میں نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ پنجاب اور پاکستان میں خوشی اور سکون واپس لے کر آئے ہیں۔

علاوہ ازیں، وزیراعلیٰ پنجاب نے بسنت کے موقع پر پتنگیں اُڑنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس میں لاہور کی رات بھر کی خوشیاں اور منچلے افراد کی سرگرمیاں نظر آ رہی ہیں۔ شہر بھر میں بسنت کی رونقیں شروع ہو چکی ہیں اور لوگ بھنگڑے ڈالتے ہوئے بوکاٹا کی آوازوں میں محو ہیں۔

یاد رہے کہ لاہور میں گزشتہ رات سے بسنت کا آغاز ہو چکا ہے، اور شہری بھرپور طریقے سے اس تہوار کا لطف اٹھا رہے ہیں۔ 

مزیدخبریں