ایران امریکا مذاکرات آج ہوں گے، فریقین کے نمائندے مسقط پہنچ گئے

11:34 AM, 6 Feb, 2026

مسقط : ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اور امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ سٹیو وٹکوف جوہری مذاکرات کے لیے عمان پہنچ گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق، امریکی وفد میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر بھی سٹیو وٹکوف کے ہمراہ عمان پہنچے ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق، وزیر خارجہ عباس عراقچی آج صبح مسقط میں امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات میں شریک ہوں گے۔ ایران نے واضح کیا ہے کہ وہ ان مذاکرات میں پورے اختیار کے ساتھ حصہ لے گا اور اس کا مقصد ایک منصفانہ، باہمی طور پر قابل قبول، اور باوقار مفاہمت تک پہنچنا ہے۔

یہ مذاکرات پہلے ترکیہ میں شیڈول کیے گئے تھے، مگر ایران نے استنبول سے عمان منتقل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ ایران نے اس کے ساتھ ساتھ مذاکرات میں علاقائی شراکت داروں کو شامل نہ کرنے اور بات چیت کو صرف جوہری معاملات تک محدود رکھنے کی شرط بھی رکھی تھی۔

مزیدخبریں