غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے جاری، ایک فلسطینی شہید ،خاتون زخمی

03:25 PM, 6 Feb, 2026

غزہ : جنگ بندی کے باوجود غزہ میں اسرائیلی حملے جاری رہے ہیں، جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید اور ایک خاتون زخمی ہو گئی۔ صیہونی فورسز نے خان یونس میں ایک خیمے کو نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ رفاہ کراسنگ جزوی طور پر بحال کر دی گئی ہے، جس کے بعد 25 فلسطینی غزہ واپس پہنچ گئے۔ اسرائیل سے فلسطینیوں کی لاشیں اور انسانی باقیات بھی غزہ واپس بھیج دی گئی ہیں، جن میں 54 لاشیں اور 66 ڈبوں میں انسانی باقیات شامل ہیں۔غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، لاشوں اور باقیات کی فرانزک جانچ اور دستاویزی کارروائی جاری ہے۔

مزیدخبریں