آئی جی پنجاب کا لاہور پولیس کو بسنت فیسٹیول کے دوران الرٹ رہنے کا حکم

10:59 AM, 6 Feb, 2026

لاہور : لاہور میں بسنت فیسٹیول کے آغاز کے ساتھ ہی آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم نے لاہور پولیس کو الرٹ رہنے کی ہدایات دے دیں۔ انہوں نے کہا کہ 6، 7 اور 8 فروری کو لاہور میں محفوظ اور خوشگوار بسنت کے لیے ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

آئی جی پنجاب نے واضح طور پر ہدایات دیں کہ ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، بدتمیزی، فحاشی اور عوامی سکون میں خلل ڈالنے والے کسی بھی عمل پر سختی سے کارروائی کی جائے۔ اس کے علاوہ، دھاتی، کیمیکل یا ممنوعہ ڈور کے استعمال پر سخت ایکشن لینے کی ہدایت دی گئی ہے۔

راؤ عبدالکریم نے کہا کہ ایئرپورٹ، فضائی راستوں، حساس تنصیبات اور ممنوعہ علاقوں میں پتنگ بازی پر پابندی برقرار ہے۔ پولیس افسران کو تین روزہ بسنت کے دوران حکومتی ضابطہ اخلاق کی پابندی کی سختی سے چیکنگ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

آئی جی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کو قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کے پیش نظر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانا چاہیے۔

مزیدخبریں