آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء کے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا

12:14 PM, 6 Feb, 2026

دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا ہے، جس میں پاکستان کے 4 مشہور کرکٹرز شامل ہیں۔ پاکستان سے وسیم اکرم، وقار یونس، بازید خان اور رمیز راجہ ورلڈ کپ کی کمنٹری کریں گے۔

کمنٹری پینل میں شامل دیگر عالمی کرکٹرز میں روی شاستری، ناصر حسین، این سمتھ، ایئن بیشپ، ایرون فنچ، دنیش کارتک، کمار سنگاکارا، سمیعل بدری، روبن اتھاپا اور کارلوس براتھ ویٹ کے علاوہ نیل گواسکر، اوین مورگن، میتھیو ہیڈن، ڈیل اسٹین اور شان پولاک بھی شامل ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باوما اور سری لنکا کے اینجیلو میتھیوز پہلی بار ورلڈ کپ کے کمنٹری پینل کا حصہ بنیں گے۔ٹی 20 ورلڈ کپ کا باقاعدہ آغاز کل سے ہو گا اور پاکستان کی ٹیم اپنا پہلا میچ نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی۔

مزیدخبریں