لاہور : پنجاب بھر میں عورتیں، بچے اور بزرگ سب مل کر بسنت کا جشن منا رہے ہیں اور کئی سالوں بعد لاہور کی گلیوں میں بسنت کی رنگین بہار واپس آ گئی ہے۔ لاہور کی سڑکیں اور گلیاں پتنگوں سے سجی ہوئی ہیں، اور شہر بھر میں پتنگیں اور ڈور مہنگی ہونے کے باوجود بھی شہریوں کا جوش کم نہیں ہوا۔
طویل عرصے کے بعد بسنت منانے والی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے اس موقع پر کہا کہ کسی کو تنگ نہیں کیا جا رہا، سب لوگ اپنی مستی میں ہیں اور خوش ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ یہ خوشیاں تین دن تک برقرار رہیں اور کسی کی نظر نہ لگے۔
اس دوران پنجاب بھر میں بسنت کے حوالے سے آج اور کل عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے تاکہ لوگ بھرپور طریقے سے اس تہوار کا لطف اٹھا سکیں۔تاہم، لاہور میں بسنت کے دوران مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔