سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی بسنت پر عوام کو مبارکباد، ذمہ داری کی اپیل

02:41 PM, 6 Feb, 2026

لاہور : سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بسنت کے موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ذمہ داری کی اہمیت پر زور دیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے شہریوں سے درخواست کی کہ وہ قانون کی پاسداری کریں اور اپنی و دوسروں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر بسنت کے لیے تمام انتظامات مکمل کر دیے گئے ہیں اور ٹرانسپورٹ سے لے کر سکیورٹی تک ہر پہلو کو فول پروف بنایا گیا ہے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگلے تین دنوں میں شہریوں کا رویہ یہ طے کرے گا کہ یہ خوشیاں جاری رہیں گی یا نہیں۔ اگر شہری، نوجوان اور والدین ذمہ داری، حفاظت اور تعاون کا مظاہرہ کریں گے تو یہ خوشیاں برقرار رہیں گی، ورنہ غیرذمہ داری سے بسنت کو خزاں میں بدلنے کا خطرہ ہو سکتا ہے۔مریم اورنگزیب نے شہریوں سے درخواست کی کہ وہ اس تہوار کو محفوظ طریقے سے منائیں تاکہ خوشیاں تباہی میں نہ بدلیں۔

مزیدخبریں