احسن رمضان نے ایرانی کھلاڑی کو شکست دے کر ایشین انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی

06:58 PM, 6 Feb, 2026

قطر: پاکستان کے احسن رمضان نے ایرانی کھلاڑی شاہین سبزی کو شکست دے کر قطر میں کھیلے گئے ایشین انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا۔

فائنل میچ میں احسن رمضان نے 4-1 کے واضح مارجن سے کامیابی حاصل کی۔ ان کے فریم اسکورز 30-79، 22-59، 15-119، 44-72 اور 84-44 تھے۔

احسن رمضان نے سیمی فائنل میں بھی ایرانی کیوئسٹ کو شکست دی تھی، اور اپنی بہترین کارکردگی سے پاکستان کے لیے یہ اعزاز حاصل کیا۔
 
 
 

مزیدخبریں