رنگ، نسل اور مذہب کی بنیاد پر تفریق کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے: بلاول بھٹو

07:49 PM, 6 Feb, 2026

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے واشنگٹن میں ینگ لیڈرز کے استقبالیہ تقریب میں کہا کہ ان کے خاندان نے جمہوریت کی خاطر بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور اب وقت ہے کہ رنگ، نسل اور مذہب کی بنیاد پر امتیاز ختم کیا جائے۔

بلاول نے دنیا میں امن و ترقی کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل دنیا میں مثبت تبدیلیاں لانے میں مرکزی کردار ادا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے اور عدم برداشت کے بجائے گفت و شنید کو فروغ دینا ہوگا۔ بلاول بھٹو نے پاکستان کو ایک پرامن اور ذمہ دار ملک قرار دیا۔
 
 
 

مزیدخبریں