اسرائیل کی خفیہ ایجنسی نے طاقتور خواتین کی بھرتی شروع کر دی

اسرائیل کی خفیہ ایجنسی نے طاقتور خواتین کی بھرتی شروع کر دی

یروشلم :اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد نے خواتین کی بھرتی شروی کر دی، اسرائیل کے اخبارات نے ”ضرورت برائے طاقتور خواتین“ کا اشتہار شائع کیا ہے۔ جن میں ایک عورت کی مبہم سے تصویر بھی شامل کی گئی ہے۔یاد رہے کہ موساد میں 40 فیصد افرادی قوت خواتین پر مبنی ہے جن میں سے 24 فیصد اہم سینیئر پوزیشنوں پر فائز ہیں۔
موساد کے سابق سربراہ تامِر پاردو ماضی میں کہہ چکے ہیں کہ خواتین مردوں کے مقابلے میں بہتر اہلکار ہوتی ہیں۔ اخبار یروشلم پوسٹ کے مطابق انھوں نے 2012 میں ایک بیان میں کہا تھا کہ خواتین کی ملٹی ٹاسکنگ کی صلاحیت اور انا پر قابو پانے کی وجہ سے وہ اپنا کام مردوں کے مقابلے میں زیادہ بہتر طریقے سے کر سکتی ہیں۔
1949 میں قائم ہونے والی موساد دنیا کی بہترین خفیہ ایجنسیوں میں شمار ہوتی ہے۔ موساد کئی مشکل لیکن کامیاب آپریشنوں کے لیے مشہور ہے لیکن دوسری جانب اس پر بہت سے لوگوں کو قتل کرنے کے الزامات بھی ہیں۔