باکسر محمد وسیم کی آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ سے ملاقات

باکسر محمد وسیم کی آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ سے ملاقات

راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق ورلڈ باکسنگ کونسل (ڈبلیو بی سی) سلور فلائٹ ویٹ چمپیئن محمد وسیم نے جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باوجوہ سے ملاقات کی۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے پاکستانی باکسر محمد وسیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نوجوان ان کے نقش قدم پر چل کر ملک کا نام روشن کریں گے۔جنرل قمرباوجوہ نے کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان باکسر سے ملاقات کے دوران 'وسیم کی غیرمعمولی کامیابیوں کی تعریف کرتے ہوئے بھرپور امید ظاہر کی کہ پاکستانی نوجوان ان کی پیروی کرتے ہوئے ملک کا نام روشن کریں گے'۔

محمد وسیم نے نومبر 2016 میں فلپائن کے گیمل میگرامو کو شکست دے کر ورلڈ باکسنگ کونسل کے سلور فلائی ویٹ ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا تھا۔پاکستانی باکسراب تک پانچ پروفیشنل فائٹ میں حصہ لے چکے ہیں جہاں وہ ناقابل شکست ہیں۔واضح رہے کہ محمد وسیم نے پاکستانی حکومت کی جانب سے ان کی مالی معاونت نہ کرنے کی شکایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ باکسنگ میں کافی زیادہ رقم اور کمپنیوں کا مالی تعاون درکار ہوتا ہے اور اس وقت انھیں کورین اسپانسرز کی حمایت حاصل ہے۔