آسٹریلیا میں شدید گرمی سے سڑکیں پکھلنےلگیں

آسٹریلیا میں شدید گرمی سے سڑکیں پکھلنےلگیں

"نیو نیوز تازہ ترین "

میلبرن: پاکستان نے میں تو سردی نے ڈیرے جمائے ہوئے ہیں  بلکہ یہاں تو دوسری بار سکولو ں میں سردیوں کی چھٹیوں کی گونج سنائی دینے لگی ہے ۔مگر ایک انتہائی اہم یورپی ملک آسٹریلیا میں صورت حال اس کے بالکل برعکس ہے ۔ جہاں شدید گرمی نے شہریوں کو پریشان کر دیا ہے ۔

 برطانی اخبار ڈیلی میل کے مطابق  آسٹریلیا کے مشرقی ساحلی علاقوں سمیت متعدد علاقے گرمی کی لپیٹ میں ہیں ، جن میں سڈنی اور میلبرن سب سے نمایاں ہیں ،ان علاقوں میں درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ سے تجاوز کر چکاہے ۔سوشل سکیورٹی حکام نے آسٹریلیا کے مین ہائی وے کسی بھی قسم کی آگ جلانے پر سختی سے پابندی لگا دی ہے ۔وکٹوریا کے ہائی وے پر دس کلو میٹر کا علاقے  میں  آگ جلائی نہیں جاسکتی ۔

گرمی کی شدت میں اضافے کے بعد آسٹریلیا کے اہم علاقے کی سڑک پگھلنا شروع ہو گئی ہے۔ سڑک پگھلنے کی وجہ سے سڑک پر شدید ٹریفک جام ہو گیا ۔ ٹریفک حکام نے  شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں ۔جبکہ سڑکو ں کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے باقاعدہ پانی استعمال کیا جارہاہے ۔میلبرن اور سڈنی کے شہریوں کو تلقین کی گئی ہے کہ وہ گھروں سے غیر ضروری نہ نکلیں ۔اس وقت میلبرن میں درجہ حرارت 41 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جارہاہے ۔