متحدہ عرب امارات کا غیر ملکی سیاحوں کے لیے انتہائی شاندار اعلان

09:43 PM, 6 Jan, 2020

متحدہ عرب امارات کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے غیر ملکی سیاحوں کے لیے ایک انتہائی شاندار اعلان کرے ہوئے کہا ہے کہ  اب یو اے ای کیلئے غیر ملکی شہریوں کو  5 سال کی مدت کے سیاحتی ویزے جاری کیے جائیں گے۔


انہوں نے ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات حکومت نے وزٹ ویزہ کی پالیسی کا ازسر نو جائزہ لیا ہے،یہ پالیسی تمام ممالک کے شہریوں پر لاگو ہو  گی۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال متحدہ عرب امارات میں 21 ملین غیر ملکی شہری سیاحت کی غرض سے آتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ یو اے ای کو انٹرنیشنل سیاحوں کی اولین ترجیح بنایا جائے۔

مزیدخبریں