خواجہ سرا رمل علی پر تشدد ، بھنویں اور سرکے بال کاٹ دیئے گئے

خواجہ سرا رمل علی پر تشدد ، بھنویں اور سرکے بال کاٹ دیئے گئے
سورس: File photo

لاہور,دوستی سے انکار پر اداکار خواجہ سرا رمل  علی  تشدد کا شکار ۔ خواجہ سرا رمل نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے کہ جہانزیب خان نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا میری بھنویں اور سر کے بال کاٹ دیئے  جبکہ میرے ہاتھوں کو سگریٹ سے داغا گیا ۔ ماڈل واداکارہ رمل کا کہنا تھا کہ مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں اگر مجھے کچھ ہوا تو اس کا ذمہ دار جہانزیب خان ہوگا ۔ 

رمل نے مزید کہا کہ مجھے آئے روز تشدد کا سامنا کرنا پڑرہا ہے میرے ساتھ ہونے والے ظلم کا نوٹس لیا جائےا ور مجھے انصاف دیا جائے ۔