وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کورونا وائرس کو شکست دے دی
سورس: File photo

لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب کا کورونا  ٹیسٹ منفی آگیا ۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ عوام کی دعاؤں اور اللہ کے کرم سے صحت یاب ہوا ہوں ۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے باوجو د سرکاری کام نمٹاتا رہا ہوں ۔تاہم کورونا کاوائرس مہلک ہے اس سے لازمی احتیاط کرنی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ صحتیابی کے لئے عوام کی دعاؤں کا شکر گزار ہوں ۔ 

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پچھلے دنوں کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا ۔ وزیراعلیٰ نے قرنطینہ کے دوران بھی اہم امور نمٹاتے رہے ۔