تہران:ایران میں جاری احتجاجی مظاہرے ملک کے 78 شہروں تک پھیل چکے ہیں۔ اب تک 19 افراد ہلاک اور ایک ہزار کے قریب مظاہرین کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
ایرانی چیف جسٹس نے مظاہرین کے خلاف سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فسادات پھیلانے والوں کے لیے کوئی رعایت نہیں ہوگی اور قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔
سخت حفاظتی اقدامات اور پولیس کی موجودگی کے باعث مختلف شہروں میں سیکیورٹی صورتحال کشیدہ ہے، جبکہ احتجاجی مظاہروں کے اثرات عوامی زندگی اور ٹریفک پر بھی محسوس کیے جا رہے ہیں۔