پاکستان سٹاک مارکیٹ کا کاروبار تیزی کے ساتھ شروع، ہنڈریڈ انڈیکس میں 1376 پوائنٹس کا اضافہ

10:11 AM, 6 Jan, 2026

کراچی :پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا ہے اور ایک بار پھر 1 لاکھ 83 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی ہے۔ ہنڈریڈ انڈیکس 1376 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 83 ہزار 784 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

مالی ماہرین کے مطابق مارکیٹ کی اس مضبوط کارکردگی کے پیچھے سرمایہ کاروں کا اعتماد اور مثبت معاشی توقعات اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

مزیدخبریں