ہمارا وینزویلا سے موازنہ نہیں، امریکا کے ساتھ تعلقات بہتر کرنا چاہتے ہیں :وزیراعظم گرین لینڈ

10:23 AM, 6 Jan, 2026

گرین لینڈ:گرین لینڈ کے وزیراعظم جنز فریڈرک نیلسن نے کہا ہے کہ گرین لینڈ کا وینزویلا سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، اور امید ہے کہ امریکا کے ساتھ تعلقات بہتر ہوں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارا ملک اس مقام پر نہیں پہنچا جہاں کوئی سوچے کہ گرین لینڈ پر راتوں رات قبضہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ واشنگٹن کے ساتھ براہِ راست رابطے کی کوششیں جاری ہیں اور امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات کو بحال کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔

جنز فریڈرک نیلسن نے مزید کہا کہ گرین لینڈ ایک جمہوری معاشرہ ہے اور اس لحاظ سے حالات وینزویلا سے مختلف ہیں، اس لیے کسی بھی موازنہ کو مناسب نہیں سمجھا جا سکتا۔

مزیدخبریں